25 دسمبر، 2024، 9:03 AM

یمنی فوج نے اسرائیل پر حملوں میں شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے، تل ابیب پریشان

یمنی فوج نے اسرائیل پر حملوں میں شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے، تل ابیب پریشان

صہیونی اہلکار نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں شدت کے بعد اسرائیل کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے صہیونی شہروں اور قصبوں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد تل ابیب حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

یمنی فوج نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب پر حملوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایک صہیونی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چینل کان کو بتایا کہ یمنی فوج نے ایران کی ہدایت کے بغیر خود مختار طور پر اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں انصار اللہ یمن نے مقبوضہ علاقوں پر کئی کامیاب ڈرون آپریشنز اور بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی اعلیٰ حکام، بشمول وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یسرائیل کاٹز، نے یمن پر مزید حملے کرنے کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔

News ID 1929056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha